۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ مقصود علی

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع راجن پور کے شہر جام پور میں مولانا مظہر حسین کی رہائشگاہ پر علماء کرام سے ملاقات کی اور ان سے تبلیغی خدمات اور قومی مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع راجن پور کے شہر جام پور میں مولانا مظہر حسین کی رہائشگاہ پر علماء کرام سے ملاقات کی اور ان سے تبلیغی خدمات اور قومی مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر علماء کرام اور مبلغین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم کی رو سے تبلیغ دین وہی علماء کر سکتے ہیں جو خدا سے ڈرتے ہیں اور خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ جو لوگ خدا سے نہیں ڈرتے وہ دین خدا کی تبلیغ نہیں کر سکتے اور جو خدا کے سوا دوسرے لوگوں سے ڈرتے ہیں وہ بھی تبلیغ دین کا حق ادا نہیں کر سکتے۔ خوف خدا و خشیت الٰہی کی عملی تصویر انبیاء کرام اور آئمہ اہل بیت علیہم السلام کی حیات طیبہ ہے خشیت الٰہی کا ہی ثمر ہے کہ انہوں نے ہر فرعون اور یزید کے مقابل بے خوف ہو کر کلمہ حق بلند کیا۔

قرآن کی رو سے دین کی تبلیغ وہی کر سکتا ہے جو خدا سے ڈرتا ہو، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ قصہ گوئی تبلیغ دین کا اہم عنصر ہے قرآن کریم کے قصے احسن القصص ہیں اور ان قصوں کا بیان انسان اور معاشرے کی تربیت اور اصلاح کا سبب ہے۔ مبلغین اور معلمین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو انبیاء کرام اہل بیت علیہم السلام اور شہداء و صلحاء کے قصوں سے آشنا کریں۔

قرآن کی رو سے دین کی تبلیغ وہی کر سکتا ہے جو خدا سے ڈرتا ہو، علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود علی نے کہا کہ تعلیم میں تشدد کا عنصر شرمناک ہے طالب علم پر تشدد کرنا یا بچوں کی توہین اور تذلیل کرنا کسی طور پر بھی والدین یا اساتذہ کو زیب نہیں دیتا مساجد اور اسکولوں میں طلباء پر تشدد کو جرم قرار دے کر اس کا مکمل سدباب کیا جائے۔

قرآن کی رو سے دین کی تبلیغ وہی کر سکتا ہے جو خدا سے ڈرتا ہو، علامہ مقصود علی ڈومکی

قرآن کی رو سے دین کی تبلیغ وہی کر سکتا ہے جو خدا سے ڈرتا ہو، علامہ مقصود علی ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .